عالمی

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے وزیر انصاف اور پولیس سربراہ کے مواخذے کی منظوری دیدی

سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے وزیر انصاف پارک سنگ- جے اور قومی پولیس ادارے کے سربراہ چھو جی- ہو کے خلاف مارشل لاء کے نفاذ پر مواخذے کی تحریکیں منظور کرلیں۔وزیر انصاف اور پولیس سربراہ کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے اور ان کی منظوری جنوبی کوریا کی آئینی تاریخ کا پہلا موقع ہے۔پارلیمنٹ کی جانب سے مواخذے شروع ہونے کے ساتھ ہی دونوں عہدیدار اپنے عہدوں سے معطل ہوجائیں گے۔اس سے قبل صدر یون سوک یول نے اپنے 3 دسمبر کے مارشل لاء کے اعلان کا دفاع کرتے ہوئے اسے نظم و نسق کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے بغاوت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔مشکل صورتحال کے شکار صدر نے اپوزیشن پر بغاوت اور مواخذے کے غلط استعمال کے ذریعے ریاستی امور کو مفلوج کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ چاہے مواخذہ ہو یا مارشل لاء کی تحقیقات وہ آخری لمحے تک اس کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button