عالمی

چین کی امداد سے قائم ثقافتی مرکز سے کانگو تخلیقی صلاحیت کا مرکزبن جائے گا، صدر

کنشاسا(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس تشی سیکیڈی نے کہا ہے کہ چین کی امداد سے قائم ہونے والے وسطی افریقی ثقافتی و فنون مرکز کے افتتاح کےساتھ عوامی جمہوریہ کانگو تخلیقی صلاحیت کا ایک علاقائی مرکز بن جائے گا۔صدر نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اپنے خطاب میں چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ (منصوبہ) ہمارے ملک کو تخلیقی صلاحیتوں کا ایک علاقائی مرکز بنا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مرکز اظہار رائے، تربیت، اختراع میں ذیلی خطے اور براعظم افریقہ سے تعلق رکھنے والےتخلیق کاروں کے درمیان تبادلے کے لیے وقف ہوگا۔ اس مرکز کا سنگ بنیاد فیلکس تشی سیکیڈی نے 2019 میں رکھا تھا۔اس میں 2ہزارنشستوں پر مشتمل ایک بڑا تھیٹر اور 800 نشستوں پر مشتمل ایک چھوٹا آڈیٹوریم بھی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کانگو کے موسیقاروں اور فنکاروں کی نسلوں کو تربیت دینے کےلئے کانگو کے معروف قومی ادارہ برائے فنون کا نیا کیمپس بھی ہوگا۔صدر نے چینی اداروں کے تعمیر کردہ کنساشا کے رنگ روڈز سمیت دیگربنیادی شہری سہولیات کےمنصوبوں کا بھی ذکر کیا جن کی تکمیل سے توقع ہے کہ ملک بھر میں رابطوں کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button