آج کے کالمزفیچر کالمزقومی

*ایبٹ آباد پولیس نے کامسیٹس یونیورسٹی کے تعاون سے گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریس کرنے کے لیے ایپ متعارف کروا دی*


*ایبٹ آباد پولیس نے کامسیٹس یونیورسٹی کے تعاون سے گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریس کرنے کے لیے ایپ متعارف کروا دی*

ای ڈیوائس -سی آر E Devise -CR کے نام سے موجود ایپ میں ، صارف ، موبائل فون ڈیلرز خرید و فروخت کے وقت ای ایم آئی نمبرز درج کریں گے ، جس کا تمام تر ریکارڈ پولیس ہیڈکوارٹرز میں محفوظ ہو جائے گا ، جس پر گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فون کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی ۔ ایپ کا افتتاح ، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے کامسیٹس یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا ، کامسیٹس یونیورسٹی میں سائینس ایکسپو 2024 کے دوران مذکورہ ایپ کے حوالے سے ڈویلپرز نے شرکاہ کو بریفنگ دی ، جبکہ اپنے خطاب میں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے ایپ کی افادیت اور زیادہ سے زیادہ

استعمال پر زور دیا تاکہ شہریوں کے قیمتی گمشدہ اور چوری شدی موبائل فونز کو جلد از جلد ٹریس کرنے میں مدد لی جا سکے ۔ ایپ لانچنگ تقریب کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈویلپرز

سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی اسناد پیش کیں ، جبکہ یونورسٹی انتظامیہ نے ایکسپو میں شرکت پر ڈی پی او ایبٹ آباد کو جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد نے کامسیٹس یونیورسٹی انتظامیہ کو یادگاری شیلڈز پیش کیں ۔ مزکورہ ایپ https://Abbottabadpolice.kp.gov.pk اور پلے سٹور سے بھی ڈاون لوڈ کی کا سکتی ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button