ہزارہ

*تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں۔*

*تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں۔*

*مجموعی طور پر 2 منشیات فروش گرفتار ،6 کلو 824 گرام چرس اور پستول برآمد ۔مقدمات درج رجسٹر۔*

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سیف الرحمان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث طاہر محمود عرف طاہر بٹ ولد نذر الہی سکنہ حسن ابدال اٹک کو گرفتار کرکے 5 کلو 404 گرام چرس اور پستول معہ 5 عدد کارتوس اور طہیر الدین ولد عبدالرزاق سکنہ نئی آبادی محلہ کھٹہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 420 گرام برآمد کرلی ۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کرلیے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button