بلوچستان واقعہ میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں
۔ بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ یہ واقعہ وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے بلوچستان واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں
کراچی سابق گورنر سندھ و سربراہ ایم پی پی نشان امتیاز ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
بلوچستان واقعہ میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ یہ واقعہ وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے
بلوچستان واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف جو مہم چلائی جا رہی ہے ان کے خلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہئے۔
نیشنل ایکشن پلان پر دوبارہ متحرک ہوکر دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کیا جائے فوجی جوانوں کو سلام تحسین اور شہداء کو خراج عقید پیش کرتا ہوں۔ ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ ایم پی پی پورے ملک میں مظاہرے اور فوج سے یکجہتی کے پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ ہم ریاست کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے فوج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے اور وفاقی او صوبائی حکومتوں کو گڈ گورننس سے ان دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا۔


