ہزارہ
باجوڑ میں "آپریشن سربکف” کے آغاز سے قبل مختلف علاقوں کی مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئیں
باجوڑ میں "آپریشن سربکف” کے آغاز سے قبل مختلف علاقوں کی مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئیں۔ اعلان میں مقامی افراد سے اپیل کی گئی کہ وہ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری اس آپریشن کے دوران صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اعلان میں مزید کہا گیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہے، لہٰذا شہری نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ آپریشن 31 جولائی تک جاری رہے گا اور اس دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام سے محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔


