قومی

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے "آپریشن سربکف” کا آغاز

 

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے "آپریشن سربکف” کا آغاز باجوڑ میں باضابطہ طور پر کر دیا گیا ہے، جو کہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اس آپریشن کا مقصد علاقے میں شدت پسند عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور امن و امان کی بحالی ہے۔

آپریشن کے سلسلے میں 16 علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جو روزانہ صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک مؤثر رہے گا۔ اس دوران کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے ہیلپ لائنز فعال کر دی گئی ہیں۔
باجوڑ کے علاقے لاغڑئی میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری — فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا، دہشتگرد فرار ہونے کی کوششوں میں، مقامی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
باجوڑ کے علاقے لاغڑئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا، جو تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے محاصرے سے فرار ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور مقامی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button