ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی بمبول تھل کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ الطاف حسین کی رہائش گاہ پر آمد

خوشاب ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی بمبول تھل کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ الطاف حسین کی رہائش گاہ پر آمد، اہلیان علاقہ کا پرتپاک استقبال ۔ راجہ ہاوس پر خصوصی نشست کے دوران بیرسٹر ملک معظم شیرکلو نے کہا کہ میں اپنی بھرپور عزت افزائی پر ٹھیکیدار راجہ الطاف حسین اور ان کی پوری برادری کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ راجپوت برادری کے ساتھ ہمارے بزرگوں کا بہت دیرینہ تعلق ہے اور اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اس تعلق میں مزید بہتری آئ ہے۔ ایکس ایم پی اے نے کہا کہ ہم بے لوث عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر علاقہ کی عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کوشاں ہیں اور ہمارے دروازے تھل کے باسیوں کےلیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ایڈووکیٹ ملک فاروق کلو، معروف سماجی شخصیات ملک حاجی اعجاز حسین برہان ، ملک علی رضا چھینہ ، راجہ محمد رضوان ، ملک صابر حسین سگو ، ملک خالد امیر کلاسی اور دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔


