ایکس ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کی پاکستان ہاؤس آدھی کوٹ آمد

خوشاب ایکس ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کی پاکستان ہاؤس آدھی کوٹ آمد، ہردلعزیز سماجی شخصیت
حاجی ملک فتح خان بگھور اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے ساتھ خصوصی نشست۔ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے حاجی ملک فتح خان بگھور اور انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کو عید کی مبارکباد دی۔ دوران
ملاقات موجودہ ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال سمیت دیگر مختلف امور پر بھی تبادلہ ء خيال کیاگیا ۔
اس موقع پر سردار ملک عبدالقیوم بگھور،چیئرمین روڈز انسپکشن کمیٹی ملک خالقداد بگھور،سابق چئیرمین یونین کونسل بولہ ملک غضنفر وڈھل،سابق چیئرمین یونین کونسل ہموکہ ملک عاطف کرپالکہ،وائس چیئرمین یونین کونسل آدھی کوٹ رانا محمد شکیل،ملک صابر کلو اور ملک نور حسین جوئیہ بھی موجود تھے۔


