ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ سندھ نے حیدرآباد میں دی ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا

ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ سندھ نے حیدرآباد میں دی ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔او ایس پی سی کے قیام کا مقصد صنفی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونیوالے افراد کی مناسب دیکھ بھال کرنا اور انھیں معاشرے کا ناصرف کارآمد شہری بلکہ انکی بحالی،انکی طبی،نفسیاتی و قانونی اور سوشل سپورٹ کو ہر سطح پر یقینی بھی بنانا ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری برائے داخلہ اقبال میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی کہ او ایس پی سی کے ایجنڈا اور اسکے تحت جینڈر بیسڈ وائلنس کے خلاف انکے مجموعی اقدامات و مقاصد کو مذید تقویت دیتے ہوئے اسے عوامی امنگوں اور ایسے جرائم کا شکار افراد کے لیئے مذید مؤثر اور مربوط بنایا جائیگا۔
اس موقع پر وزیر برائے محکمہ وومن ڈیولپمنٹ مقدر شاہ،یو این ایف پی اے سندھ کے سربراہ،کنٹری ڈائریکٹر پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل پاکستان محترمہ مدیحہ لطیف کے علاوہ حکومت کے مختلف محکموں،سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔


