عالمی

چین، ریاستی کونسل ریلوے کے تعمیراتی مقام کے منہدم ہونے کی تحقیقات کی نگرانی کرے گی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے ماتحت ورک سیفٹی کمیشن جنوبی شہر شین ژین میں ریلوے کے تعمیراتی مقام کے منہدم ہونے کی تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔وزارت ہنگامی انتظامات کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ 4 دسمبر کو صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں شین ژین-جیانگ من ریلوے کے ایک سیکشن میں پیش آیا جس سے اس مقام پر کام کرنے والے 13 افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔ورک سیفٹی کمیشن نے گوانگ ڈونگ حکام سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر حادثے وجوہات کی تحقیقات کرکے رپورٹ منظوری کے لیے اس کے پاس جمع کرائیں جسے بعد میں عام کیا جائے گا۔وزارت ہنگامی انتظامات کے مطابق 13 افراد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
__

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button