ہزارہ

ایبٹ آباد شہر اور ارد گرد دیہاتوں کے طلباء کو ڈومیسائل کے حصول میں مشکلات

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)ایبٹ آباد شہر اور ارد گرد دیہاتوں کے طلباء کو ڈومیسائل کے حصول میں مشکلات ،آن لائن ویب سائٹ عذاب بن گئی ۔والدین نے ڈپٹی کمشنر سے پرانے طریقہ کار کے مطابق سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایبٹ آباد کی ڈومیسائل برانچ میں طلباء اور والدین کا بے انتہا رش ،کالج میں نئے داخلوں کے حصول کے لئے ای ڈومیسائل کا طریقہ کار میں ویب سائٹ پر اپ لوڈنگ مشکل ہونے سے امیدواروں کو انتظار کی زحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈومیسائل کی ویب سائٹ پر ذیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے امیدواروں کو آن لائن حصول میں مشکل پیش آرہی ہے۔میٹرک کے سالانہ امتحان کے بعد کالجز میں داخلے کے لئے ڈومیسائل لازمی قرار دینے کی وجہ سے کچہری ڈومیسائل برانچ میں طلبہ اور والدین کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔مختلف انٹر نیٹ کیفوں پر آن لائن ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے ویب سائٹ کھلنے میں گھنٹوں صرف ہو رہے ہیں ۔اور کئی امیدواروں کو ریکارڈ اپ لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے واپس جانا پڑتا ہے ۔جس کی وجہ سے دور دراز کے دیہاتوں سے آئے طلبہ وطالبات اور ان کے والدین کو وقت کے ضیاع اور مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے ڈومیسائل کے حصول کو آن لائن کے ساتھ پرانے طریقہ کار کے مطابق سہولت دینے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کی تکلیف میں کمی واقع ہو۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button