انوشکا بغیر دعوت نامے کے آسکر 2017 میں پہنچ گئیں
پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔ آسکر 2017 میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور فلم ‘لائن’ کے ننھے اداکار سنی پاوار ہی خبروں کی زینت بنے رہےلیکن ایوارڈز کی تقریب میں ایک ایسی شخصیت بھی موجود تھیں جن کو کسی نے بھی نوٹس نہیں کیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے یہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی آسکر 2017 کی تقریب میں موجود تھیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب وارن بیٹی اور فائے ڈن وے بہترین فلم کا ایوارڈ کے لیے اسٹیج پر موجود تھے تب وہ بھی ان کے ساتھ ہی کھڑی تھیں۔
Follow
Yeh log mujhe sun nahin paye, main toh kab se Hindi mein keh rahi thi ki naam galat likha hai #ShashiWasThere
دراصل انوشکا کا یہ ٹویٹ ان کی نئی آنے والی فلم ‘فیلوری’ کی پروموشن کا حصہ تھا۔جس میں وہ ایک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں۔اداکارہ کے اس ٹویٹ سے ان کے مداح بےحد محضوض ہوئے اور اس کے جواب میں مزاحیہ کمنٹ کرنے لگے۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما کی نئی فلم ‘فلیوری’ 24 مارچ 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کو انشائی لال نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کو پروڈیوس انوشکا شرما نے کیا ہے۔






