کھیلوں کی دنیا
پشاور زلمی کے شائقین کیلئے بری خبر، شاہد آفریدی فائنل سے باہر
ڈاکٹرز کی جانب سے دس روز آرام کا مشورہ،سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کردیا.لاہور (پاکستانی پوسٹ نیوز) کراچی کنگز کےخلاف میچ میں زخمی ہوکربوم بوم آفریدی لاہورمیں ہونے والے فائنل میچ سے باہر ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں دس روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ شاہد آفریدی گزشتہ رات کراچی کنگز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران ہاتھ زخمی کروا بیٹھے تھے جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا اوران کے دائیں ہاتھ پربارہ ٹانکے آئے۔ انجری کے سبب شاہد آفریدی لاہور میں ہونے والا فائنل نہیں کھیل سکیں گے جس سے شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔



