ملک کو ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنا ہمارا ویژن ہے،وزیراعظم
اسلام آباد:(پاکستانی پوسٹ نیوز) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کوترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنا ہمارا ویژن اورصوبوں میں وسائل کی یکساں تقسیم ذمہ داری ہے، فاٹا اورگلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کاملکی وسائل پریکساں حق ہے۔
وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خود کررہے ہیں ، گودارپورٹ میں صوبے ہی نہیں بلکہ خطے کے لوگوں کی زندگیاں بدلنے کی صلاحیت ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کے اقدامات پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے صوبے کی محرومی کا خاتمہ ہوا،اس کے علاوہ سیکیورٹی صورتحال بہترہونے سے ترقیاتی منصوبوں اورفلاحی کامیوں میں تیزی آئی ہے۔



