ہزارہ
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے نامور رائٹر ساجدہ چوہدری کو تعریفی سند کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، صحافتی، ادبی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
خوشاب آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے نامور رائٹر ساجدہ چوہدری کو تعریفی سند کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، صحافتی، ادبی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ساجدہ چوہدری فروغ علم و ادب کے لیے گرا نقدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ علمی اور ادبی حلقوں کی طرف سے جہاں ان کی ان خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے وہاں انتہائی عزت و احترام کی نظر سے انہیں دیکھا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھی مختلف فورمز پر سجدہ چوہدری کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مختلف انعامات و اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔


