ڈاکٹر عشرت العباداور انکے ساتھیوں نے میری سوچ پاکستان کی مہم چلا کر عوام کا ذہن بدل دیا
پاکستان کوملک سے محبت اور سیاست کی جگہ ریاست کی ضرورت ہے

ڈاکٹر عشرت العباداور انکے ساتھیوں نے میری سوچ پاکستان کی مہم چلا کر عوام کا ذہن بدل دیا۔ پاکستان کوملک سے محبت اور سیاست کی جگہ ریاست کی ضرورت ہے۔ کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہماری فوج کو للکارے گا تو سارا ملک اسکے مقابلے پر ہوگا۔۔ ملک کے چند انگلیوں پر گنے جانے والے سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوچ افراد وہ را کے ایجنٹ ہوں یا کسی جماعت میں ہوں جان لیں کہ پاکستان کی سا لمیت کے لئے بچہ بچہ کٹ مرے گا۔ فوج پاکستان کی شان ہے اللہ اکبر ایمان ہے۔ ملک کے عوام کی آواز میری جان میری پہچان پاکستان ہے۔
کراچی(خصوصی رپورٹ) MPPکی مرکزی کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ پاکستان ہر محب وطن پاکستانی کی ریڈ لائن ہے ملک بچانے اور سنوارنے نکلے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے نوجوانوں میں نئی روح پھونک دی۔ عوام ہی نہیں اب ملک بھر میں یہ صدا گونج رہی ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباداور انکے ساتھیوں نے میری سوچ پاکستان کی مہم چلا کر عوام کا ذہن بدل دیا۔ پاکستان کوملک سے محبت اور سیاست کی جگہ ریاست کی ضرورت ہے۔ کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہماری فوج کو للکارے گا تو سارا ملک اسکے مقابلے پر ہوگا۔۔ ملک کے چند انگلیوں پر گنے جانے والے سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوچ افراد وہ را کے ایجنٹ ہوں یا کسی جماعت میں ہوں جان لیں کہ پاکستان کی سا لمیت کے لئے بچہ بچہ کٹ مرے گا۔ فوج پاکستان کی شان ہے اللہ اکبر ایمان ہے۔ ملک کے عوام کی آواز میری جان میری پہچان پاکستان ہے۔ پاکستان کی صنعتوں کا پہیہ اور ترقی کا ایندھن یہ انقلابی نوجوان بنیں گے۔ پاکستان کو خود مختار اور خود انحصار ریاست بنانے کا مشن لے کر نکلے ہیں۔ ملک میں دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان کے لئے مثبت سوچ اور پلان کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں نوجوانوں، ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی آمد ہماری جیت ملک دشمن سوچ رکھنے والوں کی ہار ہے۔ پاکستان بنانے والے بچانا بھی جانتے ہیں۔ صنعتوں کا پہیہ، کے الیکٹرک، گیس کے مسائل اور ملک بھر میں ڈاکو راج صرف قوم کے متحد ہونے سے ختم ہوگا۔ کراچی سے خیبر تک دفتر قائم ہو رہے ہیں۔ ہمارے ساتھ وہ ہی جڑ رہے ہیں جو پاکستان کو مثالی ملک بیروزگاری کا خاتمہ کرنے کے لئے متحرک ہیں اورنگی، بلدیہ اور لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز ابتک شروع نہیں ہوئیں قبضے ہیں اوور سیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔ کراچی کھنڈرات میں بدل گیا ہے اگر لاہور اور پنجاب ملک کے لئے ماڈل شہر بن سکتے ہیں تو کراچی اور لاڑکانہ کیوں نہیں لسانیت اور جنونیت کے خوف کو ختم کرکے ملک کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین طالبات ہم سے ملکر ہمیں مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں۔ ہم تعلیمی اور معاشی مسائل کو بھی حل کریں گے حکومتیں اور جماعتیں ملک کے بجائے اقتدار کو ترجیح دے رہی ہیں ہماری ترجیح پاکستان ہے۔ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے علاوہ پاکستان کے قومی نغمے بھی اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب میں چلتے رہے جس سے جوش اور جنون کی خوبصورت کیفیت نظر آئی۔


