آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کا سفر جاری
ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے پولیس ملازمین میں میڈیکل اخراجات و جہیز فنڈز کے چیک تقسیم کیئے

ایبٹ آبادانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید کی ہدایت پرڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی نے ایبٹ آباد پولیس ملازمین میں میڈیکل اخراجات اور جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کیئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس ذوالفقارحمید کی ہدایت و ویژن کے مطابق ریجنل آفس ہزارہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ایبٹ آباد کے انسپکٹر، سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبلان، کانسٹیبلان اور لیڈی کانسٹیبلان نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے شریک پولیس ملازمین میں میڈیکل اخراجات اور جہیز فنڈز کی مد میں چیک تقسیم کیئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے اس موقع پر پولیس ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس آئی جی ذوالفقار حمید کی زیر سرپرستی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور انکی ہدایات کے مطابق انتہائی کم وقت میں قواعد و ضوابط مکمل

ہونے کے بعد پولیس ملازمین کو میڈیکل اخراجات، جہیز فنڈز اور دیگر امدادی فنڈز فراہم کیئے جارہے ہیں جو محکمہ پولیس کی جانب سے آپ کی خدمات کے اعتراف اور آپ کے مسائل کے ادراک کا عملی ثبوت ہے محکمہ کی مستقبل میں بھی ویلفیئر اسکیمز کو مزید بہتر بنایا جارہا تاکہ ہر اہلکار کو اس کا جائز حق بروقت اور باعزت طریقے سے ملے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہاکہ آپ اپنی ڈیوٹی ایمانداری، فرض شناسی اور خوش اخلاقی سے سرانجام دیں۔عوام جو مسائل آپکے پاس لیکرآتے ہیں قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انہیں فورا حل کریں۔ پولیس ڈسپلن اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کریں تاکہ پولیس کا مورال مزید بلند ہو اور عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے تقریب میں شریک پولیس ملازمین سے انکے پیشہ ورانہ مسائل کے بارے میں دریافت کیا پولیس ملازمین نے مختلف نوعیت کے مسائل سے ڈی آئی جی ہزارہ کو آگاہ کیا جنہیں ڈی آئی جی ہزارہ نے جلد از جلد حل کرنے کے یقین دہانی کروائی۔


