قومی
وزیرستان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران ضلع تلہ گنگ کے گاؤں اکوال سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد فاروق نے جامِ شہادت نوش کیا۔

وزیرستان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران ضلع تلہ گنگ کے گاؤں اکوال سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد فاروق نے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید کیپٹن محمد فاروق دشمن کے خلاف صفِ اول میں وطنِ عزیز کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر گئے۔

کیپٹن محمد فاروق کا تعلق ضلع تلہ گنگ کے نواحی گاؤں اکوال سے تھا۔ وہ نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کے باعث جانے جاتے تھے بلکہ ان کی حب الوطنی اور فرض شناسی نے انہیں اپنے افسران اور ساتھیوں میں بھی بے حد محترم اور محبوب بنا دیا تھا۔