ہزارہ

کیمسٹ ایسوسی ایشن ہری پور کا آل ٹریڈرز تاجر دوست اتحاد کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دینے ان کی دفتر امد

ہری پور (چیف رپورٹر) کیمسٹ ایسوسی ایشن ہری پور کا آل ٹریڈرز تاجر دوست اتحاد کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دینے ان کی دفتر امد۔ ہریپور کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر حسن عادل کی قیادت میں وفد آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے دفتر لوہاراں بازار کا دورہ کیا اور الیکشن جیتنے پر صدر تاجر دوست اتحاد حاجی عبدالصبور قریشی جنرل سیکرٹری فرحت نواز علی جعفری خان افسر مشوانی اور دیگر کو مبارک باد پیش کی اس دوران صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن حسن عادل نے ایک مطالعہ پیش کیا کہ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے پاس دفتر نہیں ہے جس پر صدر آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن عبدالصبور قریشی نے ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے دفتر کو استعمال کرنے کا کہا اور چابی پیش کی جس پر کیمسٹ برادری نے ان کا شکریہ ادا کیا اس علاؤہ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے میڈیسن کی ایکسپائری کے حوالے سے اپنے خدشے کا اظہار کیا جس پر فرحت نواز نے ڈرگس اتھارٹی کے ساتھ اس مسئلے پر بات کرنے کا وعدہ کیا آخر میں تاجر دوست اتحاد کے فرحت نواز نے کیمسٹ ایسوسی ایشن کی آمد کا شُکریہ ادا کیا

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button