ہزارہ

صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے عید الاضحی کے تیسرے روز مردان شہر کا اچانک دورہ کیا

صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے عید الاضحی کے تیسرے روز مردان شہر کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے مردان شہر کی صفائی کا جائزہ لیا اور عید قربان کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے پر ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے عید الاضحی کے تیسرے روز مردان شہر کا اچانک دورہ کیا اور مردان شہر کی صفائی کا جائزہ لیا۔کمشنر مردان ڈویژن محمد ایاز خان اور ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیرپاؤ بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ڈمپنگ سائٹ اور ٹرانسفرز سٹیشن کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر بلدیات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عید کے دو دنوں میں مردان شہر سے 2065 ٹن جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا ہے۔عید کے دو دنوں میں کمپنی کو 41 شکایات موصول ہوئیں جنہیں حل کر دیا گیا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ شہر کے تین ٹرانسفرز سٹیشن سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر اسے شہر سے دور ڈمپنگ سائٹ پہنچایا گیا جہاں پر مٹی کی تہہ اور چونا ڈالنے کے بعد سپرے کیا گیا۔صوبائی وزیر نے مردان نوشہرہ روڈ کی صفائی کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے صفائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینٹیشن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات نے عید الاضحی کے موقع پر صوبے کے تمام عوام کو پاک صاف ماحول فراہم کر کے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں عید قربان کے موقع پر صفائی آپریشنز جاری ہیں جسے شہری بھی سراہ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button