ہزارہ

ملک کے دیگر حصوں کی طرح مردان میں بھی عیدالاضحیٰ پوری عقیدت اور مذہبی جذبے کے ساتھ منائی گئی

ملک کے دیگر حصوں کی طرح مردان میں بھی عیدالاضحیٰ پوری عقیدت اور مذہبی جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ عید کے پر مسرت موقع پر کمشنر مردان ڈویژن مردان محمد ایاز اور ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ نے سنٹرل جیل مردان اور دارالامان مردان دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد بھی موجود تھے۔کمشنر مردان سنٹرل جیل میں موجود قیدیوں سے ملے اور ان کو عید کی مبارکباد دی اور ان میں مٹھائی اور عیدی تقسیم کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے ہمیں اپنی خوشیوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کی خوشیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیئے۔ کمشنر مردان ڈویژن اور ڈی سی مردان نے قیدیوں سے جیل میں سہولیات کے بارے میں استفسار کیا اور جیل انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button