MTAکی جانب سے ہزاروں افراد کیلیے بھیجے گئے راشن بیگز تقسیم
سکھر(نمائندہ خصو صی ) ڈی ایم شیخ بیورو چیف مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے صدر میاں سعید ڈیرے والا کی جانب سے خیرپور سمیت سندھ بھر کے غریب مسکین ضرورت مند ہزاروں افراد کے لیے بھیجے گئے راشن بیگز تنظیم کے سندھ بھر کی عہدیداروں میں تقسیم کرنے کی تقریب آرائیں ہاس لقمان میں منعقد کی گئی اس موقع پر تنظیم کے سکھر ڈویزن کے صدر چوہدری محمد بشیر احمد آرائیں و مرکزی راہنما ندیم عباس آرائیں رٹارڈ ڈی ایس آر عبدالمجید آرایں نے دیگر اضلاع و علاقوں شہروں کے عہدیداروں مراد آرائیں ظفر آرائیں نصیر آرائیں و دیگر کے حوالے کیا گیا جو وہ اپنے علاقوں کے غریب ضرورت مند برادری و دیگر افراد میں تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر چویدری محمد بشیر احمد آرائیں نے کہا کہ راشن کی شفاف طریقے سے تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے تنظیم کے مرکزی سرپرست اعلی سردار عبدالمجید آرائیں نے ہدایات دیں ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب مستحقین افراد کے شناختی کارڈ پر انٹری کرکے ان کو فون کے زریعے راشن کی وصولی کی اطلاع دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی و غربت کی وجہ سے مستحقین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے مگر تنظیم اپنے مخیئر عہدیداروں کے تعاون سے برادری سمیت دیگر مستحق افراد کو راشن کی تقسیم. کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کررہی ہے اس موقع پر ریٹائرڈ ڈی ایس آر عبدالمجید آرائیں سمیت دیگر برادری کے معززین بھی موجود تھے


