قومی

وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر علی پور کانجو میں فاتحہ خوانی

حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعزیت، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت، مرحومہ کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں

علی پور کانجو، تحصیل کہروڑ پکا، ضلع لودھراں میں وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات کی جانب سے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا جا رہا ہے۔

حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے 28 فروری 2026 کو علی پور کانجو میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور وزیر مملکت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری خالد محمود، حیسکو کے ڈائریکٹر جنرل میراڈ انجینئر عبدالماجد جتوئی، عابد علی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تعزیتی اجتماع میں ملک و قوم کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔ علاقہ مکینوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے بھی مسلسل اظہارِ تعزیت کیا جا رہا ہے، جبکہ مرحومہ کی دینی و خاندانی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے خاندان کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ: عبدالمومن

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button