ہزارہ

ایبٹ آباد پولیس کا بروقت اقدام، عوامی تحفظ کیلئے مؤثر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن

ڈی پی او ایبٹ آباد کی قیادت میں جلیال اور لوئر بیروٹ میں سیکیورٹی اقدامات، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ

ہارون رشید خان (PSP) کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل گلیات مہتاب نزیر کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ بکوٹ سردار نازک محمود کی قیادت میں جلیال اور لوئر بیروٹ کے علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں پولیس نفری کے ساتھ Counter Terrorism Department اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا، جو اداروں کے باہمی تعاون کی بہترین مثال ہے۔ کارروائی کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کی گئیں جبکہ گھروں کی چیکنگ، مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور کرایہ داروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق اس مؤثر اور منظم آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ مقامی آبادی نے بھی پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ایبٹ آباد پولیس کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور بروقت کارروائیاں اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ضلع میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ: عبدالمومن

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button