قومی

کراچی: ایم 9 موٹروے پر وین اور متعدد گاڑیوں کی ٹکر، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی: ایم 9 موٹروے پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، 10 زخمی

ایم 9 موٹروے پر ایک وین اور متعدد گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر بارش اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے متاثرہ مسافر غلام رسول نے بتایا، "میں اپنی بیوی، بہو اور پوتے کے ساتھ گاؤں مورو جا رہا تھا۔ حادثے میں میری بیوی اور پوتا جاں بحق ہو گئے جبکہ میری بہو زخمی ہوئی۔”

یہ واقعہ موٹروے ایم 9 پر ہونے والے حالیہ خطرناک حادثات کی کڑی میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کاٹھور کے قریب بھی اسی موٹروے پر ایک شدید ٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حکام نے موٹروے پر ڈرائیورز کو احتیاط برتنے اور سڑک کی صورتحال کے مطابق رفتار کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ: عبدالمومن

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button