قومی

چونکا دینے والی تفصیلات! کیا اڈیالہ جیل میں عمران خان کو خصوصی سہولیات حاصل ہیں؟

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں خوراک، رہائش اور دیگر سہولیات کی تفصیل سامنے آگئی

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات سےعم متعلق تین صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے، جس میں ان کی رہائش، خوراک اور روزمرہ معمولات کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل کے کمپاؤنڈ نمبر 7 میں رکھا گیا ہے، جہاں 7 سیلز موجود ہیں۔ ان کے سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری ہے جبکہ کمپاؤنڈ سے ملحقہ 35/37 کا لان بھی موجود ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ لان میں بیٹھ کر کتابیں اور اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ بھی سینکتے ہیں۔ مذکورہ کمپاؤنڈ میں مجموعی طور پر 30 سے 35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے، تاہم انہیں محفوظ اور علیحدہ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہیں ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی جسمانی فٹنس برقرار رکھ سکیں۔ خوراک کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی، گرم دودھ اور چیا سیڈز شامل ہوتے ہیں، جبکہ مسمی اور انار کا جوس بھی دیا جاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغ، مٹن، سلاد، مکس اچار، آلو چپس، انڈا فرائی اور مکس دال فراہم کی جاتی ہے۔ شام کے وقت بادام، کشمش، پسا ہوا ناریل، دودھ، کھجور، کیلے اور سیب کا شیک دیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صبح سے شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا تک رسائی یقینی بنائی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق انہیں جیل میں محفوظ ماحول میں رکھا گیا ہے اور بہتر کلاس کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

رپورٹ: عبدالمومن

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button