قومی

جہلم میں صحافیوں کی ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن سے اہم ملاقات، ترقیاتی امور اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو

میڈیا نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا، صحافیوں کو ضلعی کمیٹیوں میں نمائندگی دینے پر اتفاق

جہلم سے مخدوم حسین چوہدری کی رپورٹ کے مطابق آج جہلم کے صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے اہم ملاقات کی جس میں ضلع کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی جس میں میڈیا اور انتظامیہ کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صحافتی وفد کی قیادت صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی۔ وفد میں پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافی اور مختلف میڈیا اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ اس موقع پر صحافیوں نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم کی شبانہ روز محنت اور ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں سے عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے اور انتظامیہ عوامی فلاح کے لیے مثبت سمت میں اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات کے دوران سالارِ قافلہ جناب ریاض گوندل نے بھی گفتگو کی اور انتظامیہ کو کئی مفید مشورے دیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا اور انتظامیہ کے درمیان مربوط اور مستقل روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں کیونکہ صحافی عوام کی آواز حکام تک پہنچانے کا بنیادی ذریعہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مثبت اور ذمہ دار صحافت ہی معاشرے کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

سینئر صحافی مخدوم حسین چوہدری اپنی نجی مصروفیات کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہو سکے تاہم ان کی نمائندگی کرتے ہوئے کے ٹو ٹیلی ویژن کے چیف رپورٹر راجہ جہاں زیب نے اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے گزارش کی کہ صحافیوں کو تمام ضلعی کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی دی جائے تاکہ عوامی مسائل بہتر انداز میں اجاگر ہو سکیں اور ان کے حل میں میڈیا بھی مؤثر کردار ادا کر سکے۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس میں جہلم پریس کلب کی مکمل نمائندگی موجود تھی۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب مرزا کفیل بیگ کیفی نے مثبت صحافت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مخدوم حسین چوہدری کے صحافتی کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم کے صحافی ہمیشہ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ دیانت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی عوامی مسائل کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

چیئرمین پریس کلب راجہ نوبہار نے جم خانہ کلب میں صحافیوں کو مناسب نمائندگی اور خصوصی ریلیف دینے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کی توجہ مبذول کروائی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کو سہولیات کی فراہمی سے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور وہ زیادہ مؤثر انداز میں معاشرے کی خدمت کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس معاملے کو غور سے سنتے ہوئے مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اور جہلم کی تعمیر و ترقی میں صحافیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان مشاورت اور تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کا بروقت حل ممکن ہو سکے۔ اجلاس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایسی نشستیں باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی تاکہ انتظامیہ اور میڈیا مل کر جہلم کی بہتری کے لیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button