مانسہرہ: خواتین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ، ثنا فاطمہ، نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال مانسہرہ میں خواتین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان اور ریونیو فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی اور اپنی حاضری یقینی بنائی۔ اس موقع پر خواتین نے اپنے مسائل براہِ راست اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کیے، جنہیں بڑی توجہ سے سنا گیا۔ اس کے ساتھ ہی موقع پر متعلقہ محکموں کو فوری اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا سکے۔اس اقدام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، تاکہ عوامی مسائل کی رسیدگی براہِ راست دہلیز پر کی جا سکے اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔


