چیئرمین ڈیڈک ایبٹ آباد و رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے۔44 افتخار احمد خان جدون اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نثار صفدر جدون نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوکل برسین میں سالانہ امتحانات کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد عبدالماجد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر تنولی، سابق ضلع ممبر جاوید خان، چیئرمین کوکل برسین وحید تنولی، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوکل برسین ڈاکٹر اشفاق، ڈپٹی ای ڈی او عمران خان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان، اساتذہ کرام، والدین، معززینِ علاقہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نے طلبہ کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہا اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ہی ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی مضبوط بنیاد ہوتی ہے، اور حکومت تعلیمی شعبے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعد ازاں معزز مہمانوں نے سکول کی لائبریری، کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹری اور کلاس رومز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور منتخب نمائندے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور تعلیمی ماحول کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔
چیئرمین ڈیڈک ایبٹ آباد و رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے۔44 افتخار احمد خان جدون اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نثار صفدر جدون نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوکل برسین میں سالانہ امتحانات کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد عبدالماجد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر تنولی، سابق ضلع ممبر جاوید خان، چیئرمین کوکل برسین وحید تنولی، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوکل برسین ڈاکٹر اشفاق، ڈپٹی ای ڈی او عمران خان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان، اساتذہ کرام، والدین، معززینِ علاقہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نے طلبہ کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہا اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ہی ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی مضبوط بنیاد ہوتی ہے، اور حکومت تعلیمی شعبے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعد ازاں معزز مہمانوں نے سکول کی لائبریری، کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹری اور کلاس رومز کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور منتخب نمائندے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور تعلیمی ماحول کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔


