ہزارہ

ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کا ضلع ایبٹ آباد میں ریسکیو دفتر کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبر پختونخوا طیب عبداللہ کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ خیبر پختونخوا ارشد اقبال نے آج ایبٹ آباد میں ایمرجنسی ریسکیو سروسز کے کنٹرول روم اور ضلعی آفس کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے تمام سٹاف کی حاضری، ڈسپلن، کنٹرول روم، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات، ادویات اور گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن نے ونٹر کانٹیجنسی پلان پر مکمل بریفننگ دی۔ریجنل ڈائریکٹر آپریشن نارتھ ارشد اقبال نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن کی زیر قیادت ریسکیو ایمرجنسی سروسز ایبٹ آباد میں ریسکیو اہلکاروں کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر تیاریوں اور ایمرجنسی کور پلان پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود جوانوں کی لگن اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ریسکیو ایمرجنسی سروسز کی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اور میں ریسکیو اہلکاروں کی محنت اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ارشد اقبال نے اس موقع پر ہدایات بھی جاری کیں کہ ریسکیو1122 اپنے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کرتا ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دی کہ ریسکیو کے تمام وسائل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوام الناس کو ان کے گھر کے دہلیز پر تمام تر سہولیات فراہم کیں جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button