خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ نو منتخب صدر مختار عالم خان، جنرل سیکریٹری سعید الرشید، نائب صدر شبیر احمد اور فنانس سیکریٹری محمد رحمن سمیت کابینہ اور گورننگ باڈی کے تمام اراکین کے لیے اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صحافت جمہوری معاشرے کی مضبوط ستونوں میں سے ایک بنیادی ستون ہے۔ پیشہ ورانہ اور ذمہ دار صحافت نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتی ہے بلکہ حکومت،سرکاری اداروں اور معاشرے کے درمیان ایک موثر رابطہ بھی قائم کرتی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر بونیر کے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع بونیر کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات، چیلنجز اور محدود وسائل کے باوجود عوام کی رہنمائی، آگاہی اور سماجی اصلاح کے مقدس فریضے کو بھرپور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا ہے۔
سید فخر جہان نے امید ظاہر کی کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے نو منتخب عہدیداران صحافتی اقدار، اصول پسندی اور شفافیت کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اور فعال کردار جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نو منتخب کابینہ مقامی صحافی برادری کی فلاح و بہبود، صلاحیتوں میں اضافے اور عوامی اصلاح کے لیے عملی اقدامات کرے گی جب کہ عوام کو حکومتی اقدامات، اصلاحاتی ایجنڈے اور ترقیاتی منصوبوں سے باخبر رکھنے میں بھی اپنا تعمیری کردار ادا کرے گی۔
صوبائی وزیر نے بونیر کی صحافی برادری اور نو منتخب عہدیداران کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی۔


