ہزارہ

صحافی جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ وہ عوام کی آنکھ اور زبان بن کر میڈیا کے ذریعے ان کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچاتے ہیں سردار رفیق احمد جمالی

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور رکن قومی اسیمبلی سردار رفیق احمد جمالی نے کہا ہے کہ صحافی جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ وہ عوام کی آنکھ اور زبان بن کر میڈیا کے ذریعے ان کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچاتے ہیں۔

وہ دادو پریس کلب کی سال 2026–27 کے لیے نو منتخب باڈی کی پروقار حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سردار رفیق احمد جمالی نے اعلان کیا کہ دادو پریس کلب کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، جبکہ کراچی اور حیدرآباد کی طرز پر دادو میں بھی صحافی کالونی جلد قائم کی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی صمسفر گاڑھی اور دادو پریس کلب کے صدر نظام شیخ نے کہا کہ دادو کے صحافی ہمیشہ عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں، ظلم اور زیادتیوں کو اجاگر کرتے رہے ہیں اور حکومت کے سامنے عوامی مسائل مؤثر انداز میں پیش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ جاری رکھی جائے گی۔

تقریب سے ایس ایس پی دادو امیر سعود مگسی، بابن پنهور، گلن بھنڈ، ولی چانڈیو، شہزاد بھنڈ، قربان خشک، سید اظہر شاہ، منظور پنهور، عبدالحکیم جمالی، رفیق میرانی، راجا رفیق پنهور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button