ہزارہ

معروف سماجی رہنما اور ’کھانا گھر‘ کی بانی پروین سعید کا مستحقین میں کمبل اور گرم کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری

کراچی معروف سماجی رہنما اور کھانا گھر کی بانی پروین سعید سردیوں کی شدت کے پیش نظر ایک بار پھر انسانیت کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں کمبل اور گرم کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کا مقصد سخت موسم میں بے سہارا اور نادار خاندانوں کو سہارا فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر پروین سعید نے کہا:
"جب تک ایک بھی انسان بھوک اور سردی سے پریشان ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس کے لیے کھڑے ہوں۔”
شہر کے مختلف علاقوں میں جاری اس مہم کے دوران بڑی تعداد میں ضرورت مند افراد نے کمبل وصول کیے اور پروین سعید سمیت کھانا گھر کی ٹیم کی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
اہلیانِ علاقہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"پروین سعید ہمیشہ مشکل وقت میں ہماری امید بنی ہیں، اللہ ان کی خدمات کو قبول کرے اور انہیں مزید حوصلہ عطا فرمائے۔”
کھانا گھر کی اس خدمتِ خلق نے سرد موسم میں غریبوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں اور ایک بار پھر ثابت کیا کہ انسانیت آج بھی زندہ ہے اور اہلِ دل لوگوں میں خدمت کا جذبہ اب بھی برقرارھے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button