ہزارہ

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا سروس ڈیلیوری سینٹر کا دورہ، شہری سہولیات میں بہتری کے لیے اہم ہدایات جاری

ایبٹ آباد:
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے سروس ڈیلیوری سینٹر (ایس ڈی سی) ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی کمپیوٹرائزڈ ریونیو سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سب رجسٹرار، تحصیلدار ایس ڈی سی اور دیگر متعلقہ عملے سے ملاقات کی اور مرکز میں جاری مختلف سروسز، شہریوں کی سہولت اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے سروس ڈیلیوری سینٹر میں موجود شہریوں سے بھی بات چیت کی، ان کی شکایات اور مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ان کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے محافظ خانہ کا دورہ کیا جہاں ریکارڈ کی حفاظت، شیلفوں کی تنصیب، ریکارڈ سیفٹی اور مساویوں کی محفوظ نقل کے حوالے سے ہدایات دیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ریکارڈ کی جدید خطوط پر منتقلی اور تحفظ کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے خواتین، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے سہولیات میں بہتری، کاونٹرز پر سروس ڈلیوری کے معیار میں اضافہ اور تحصیل آفس میں مجموعی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی واضح احکامات جاری کیے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button