ہزارہ

چوہدری فرحت کمال ضیاء کو ضلعی انتظامیہ کے عوامی فلاح کے اقدامات میں بھرپور تعاون اور مثالی سماجی خدمات پیش کرنے پر اعزازی شیلڈ پیش

جہلم  قائم مقام ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم اصغر مرزا نے ضلع کی معروف سماجی شخصیت اور ایڈوکیٹ چوہدری فرحت کمال ضیاء کو ضلعی انتظامیہ کے عوامی فلاح کے اقدامات میں بھرپور تعاون اور مثالی سماجی خدمات پیش کرنے پر اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ضلعی انفارمیشن آفیسر کے دفتر میں منعقدہ ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں قائم مقام ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اصغر مرزا نے کہا کہ سماجی خدمات معاشرے کا لازمی جزو ہیں، اور چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈوکیٹ نے ہمیشہ بلا تفریق رنگ و نسل خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنایا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ضلعی انتظامیہ کے مختلف فلاحی منصوبوں میں ان کے ٹھوس تعاون کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی کامیابی کے لیے عوامی شخصیات کا تعاون انتہائی اہم ہے، اور چوہدری فرحت کمال ضیاء کا عمل دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔اس موقع پر شیلڈ وصول کرنے کے بعد چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے کاموں اور ضلعی انتظامیہ کی مثبت سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button