ہزارہ

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے پر جیل انتظامیہ نے ہومیو پیتھک فزیشن چوہدری محمد اقبال کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

جہلم  ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے پر جیل انتظامیہ نے ہومیو پیتھک فزیشن چوہدری محمد اقبال کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ۔​تفصیلات کے مطابق، ہومیو فزیشن چوہدری محمد اقبال نے جیل میں قیدیوں کو معیاری اور بہترین علاج معالجے کی فراہمی میں مثالی کردار ادا کیا۔ ان کی لگن، شفقت اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت کئی قیدیوں کو صحت یابی حاصل ہوئی اور جیل کے طبی شعبے میں بہتری آئی۔​ان کی انہی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل یاسر خان نے چوہدری محمد اقبال کو خصوصی طور پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔
​سپرنٹنڈنٹ یاسر خان نے اس موقع پر ہومیو فزیشن چوہدری محمد اقبال کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیدیوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے مشن میں قابل تقلید کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button