قومی

عالمی مقابلہ حسن قرات24تا27نومبرجناح کنونشن سنٹراسلام آباد میں منعقد ہو گا

دنیا بھر کے 38 ممالک کے قاری حضرات اس مقابلے میں حصہ لیں گے

اسلام آباد(نمائندہ نوائے ہزارہ )پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی مقابلہ حسن قرات 24 تا 27 نومبرجناح کنونشن سنٹراسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ جو دوست اس بابرکت محفل میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ، رابطہ کرنے پر ان کیلئے دعوت نامہ حاصل کیا جا سکتا ہے دنیا بھر کے 38 ممالک کے قاری حضرات اس مقابلے میں حصہ لیں گے۔ قاری سید صداقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ حکومت پاکستان نے تمام ممالک کی حکومتوں کو مقابلے میں حصہ لینے کیلئے دعوت نامے ارسال کئے تھے جس کے جواب میں 38 ممالک نے اپنے اپنے نمبر ون قاری کی نامزدگی بھیج دی جن کی اکثریت پاکستان پہنچ چکی ہے۔ مقابلہ حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قاری کو 50 لاکھ، دوسری پوزیشن 30 لاکھ اور تیسری پوزیشن والے کو 20 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button