قومی

پارٹی کارکنان فارم 45 لئے بغیر پولنگ سٹیشن نہ چھوڑیں،بلاول بھٹو زرداری

عوام حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں،انشا اللہ تیرجیت کا نشان ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کا بیان

لاہور  چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات کے موقع پر عوام کو پیغام میں کہاہے کہ باہر نکلیں، ووٹ دیں اور آواز اٹھائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعے عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے گھروں سے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب میں 2 ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں،پی پی 269 مظفر گڑھ سے میاں علمدار قریشی اوراین اے 185 ڈی جی خان سے دوست محمد کھوسہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شدید مشکلات کے باوجود متاثر کن مہم چلانے پر ان دونوں امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ باہر نکلیں، ووٹ دیں اور آواز اٹھائیں،پارٹی کارکنان یاد رکھیں کہ فارم 45 لئے بغیر پولنگ سٹیشن نہیں چھوڑنا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہاکہ انشا اللہ وسیب کا نشان تیر،اور جیت کا نشان تیرہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button