ہزارہ

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس خرم فیاض ستی نے ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے جہلم کے علاقہ ٹاہلیانوالہ میں اگائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جہلم  ڈی ایس پی ٹریفک پولیس خرم فیاض ستی نے ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے جہلم کے علاقہ ٹاہلیانوالہ میں اگائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اگائی پمفلٹ تقسیم کیے رہبر فاؤنڈیشن کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس خرم فیاض ستی نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹاہلیانوالہ میں اگائی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر رہبر فاؤنڈیشن کے چوہدری مطلوب گجر اور جہلم فورم کے چوہدری انور یعقوب کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں 100 ہیلمٹ تقسیم کیے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام بچوں کے والدین کی یہ زمداری بنتی ہے کہ آپ جب بچوں کو موٹر سائیکل خرید کر دیتے ہیں تو ان کو ساتھ ہیلمٹ ضرور لے کر دیں اور اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوا کر دیں ہماری لائسنس بنانے والی گاڑی ہر گاؤں میں آپ کی سہولت کے لیے لگائی جا رہی ہے اس لیے آپ لوگ اپنا ڈرائیونگ لائسنس وہاں سے بنوا سکتے ہیں اور اپنے بچوں کو ون ویلنگ کرنے سے منع کریں اس موقع پر اوور سیز پاکستانی چوہدری مطلوب گجر نے رہبر فاؤنڈیشن کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ پمفلٹ تقسیم کیے اس موقع پر فوکل پرسن ٹریفک پولیس عبدالغفور چوہان، محمد عمر بٹ۔ صدر الفلاح تنظیم، چوہدری انور یعقوب، عرفان شفیق بھی موجود تھے پروگرام کے آخر میں راجہ کامران حیات وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی جہلم نے آنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button