وزیر اعلیٰ آمد و ممکنہ جلسہ ، ڈی پی او ایبٹ آباد کا جلسہ گاہ کا دورہ
مجموعی سکیورٹی انتظامات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ

ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے حویلیاں میں وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کے جلسہ گاہ کا دورہ کیا، دورہ کے دوران انہوں نے مجموعی سکیورٹی انتظامات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق اور اے ڈی سی ایبٹ آباد، ڈی ایس پی حویلیاں نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو سکیورٹی پلان، تعینات نفری، داخلی و خارجی راستوں کی کلیئرنس، پارکنگ ایریاز اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے، عوام کی سہولت کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موثر و مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔



