قومی

سندھ کے سینئر وزیراور وزیرمحنت سے الیکٹرک کار سازکمپنی کے وفد کی ملاقات

الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ یہ صنعتی شعبے میں جدت اور سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھولے گی،شرجیل میمن

کراچی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے الیکٹرک کار سازکمپنی کے وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں صوبائی وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی بھی شریک ہوئے۔وفد نے صوبائی وزراء کواپنی تیارکردہ الیکٹرک گاڑیوں(ای وی)کے ماڈلز، مقامی سطح پر اسمبلنگ اور چارجنگ انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وفد کی جانب سے سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرسندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور حکومت سندھ عوام کے لیے جدید، ماحول دوست اور کم لاگت سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے چاہتے ہیں کہ جلد از جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے۔انہوں نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔حکومت سندھ پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں سے متعلق نجی شعبے کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ یہ صنعتی شعبے میں جدت اور سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھولے گی۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اور الیکٹرک وہیکلز اس سمت ایک اہم قدم ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button