ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اس میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے

جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کی پرائس کنٹرول کمیٹی کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت, تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اس میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو گرانفروشی سے نجات دلانا اور انہیں مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی سے کہا کہ مارکیٹوں کی چیکنگ کو تیز کیا جائے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بغیر کسی رعایت کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ پرائس اپنی ذمہ داریوں کو مزید فعال طریقے سے نبھائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ تمام ضروری اشیاء، خصوصاً سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتیں حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی میں کسی بھی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کمیٹی کے افسران و اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کرنے کا حکم دیا گیا ۔



