بزنس کونسل نے جمہوری روایات کو ذندہ رکھا ہوا شیخ نثار احمد

ایبٹ آباد تاجر اتحاد گروپ کے چیئرمین شیخ نثار احمد نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد بزنس کونسل نے جمہوری روایات کو ذندہ رکھا ہوا ۔نومنتخب چیئرمین ایبٹ آباد بزنس کونسل حاجی سلطان احمد نواز ،وائس چیئرمین کبیر خان تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ متحرک رہے ہیں۔تاجر اتحاد گروپ تاجروں کے باہمی اتحاد واتفاق کے لئے کوشاں رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد بزنس کونسل کے نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آل ٹریڈرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون ،تاجر اتحاد گروپ کے قمر اقبال جدون ،شیخ عتیق الرحمن ایبٹ آباد بزنس کونسل کے وسیم علی ملک ،سید افتخار علی شاہ ،کامران احمد ،وقاص ملک ،حاجی یونس اور دیگر بھی شریک تھے ۔نومنتخب چیئرمین ایبٹ آباد بزنس کونسل حاجی سلطان احمد نواز وائس چیئرمین کبیر خان وسیم علی ملک اور دیگر تاجر رہنماؤں نے اپنے خطاب تاجروں کو درپیش مسائل پر مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے کا عزم کیا اور ٹی ایم اے اور واسا کی جانب سے تاجروں کو بھاری ٹیکسز کے بل تھمانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔چیئرمین تاجر اتحاد شیخ نثار احمد کا کہناتھا ایبٹ آباد بزنس کونسل کے ممبران اصلاحاتی کمیٹی اور مرکزی الیکشن کمیشن کا حصہ بھی ہوں گے اور مل کر تاجروں کے باہمی مسائل کے حل کی جدوجہد کریں گے۔



