ہزارہ
کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ کی زیر صدارت جمعرات کے روز متحدہ کوہستان سے متعلق طے شدہ معاہدے پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔

کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ کی زیر صدارت جمعرات کے روز متحدہ کوہستان سے متعلق طے شدہ معاہدے پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں کوہستان کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، واپڈا حکام اور نیسپاک کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران معاہدے پر عمل درآمد کی رفتار، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔



