پشاور کنٹونمنٹ بورڈ کا چھٹا فری میڈیکل کیمپ 10 ستمبر 2025 کو جناح پارک پشاور میں منعقد ہوگا
کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نمائندہ خصوصی کی جانب سے عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے چھٹا فری میڈیکل کیمپ بروزبدھ ، 10 ستمبر 2025 بوقت صبح 9 بجے تا دو پہر 1 بجےتک جناح پارک، پشاور کینٹ میں لگایا جا رہا ہے۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، جس میں مختلف عام بیماریوں کی تشخیص، ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ، ڈاکٹری مشورے اور ادویات کی مفت فراہمی شامل ہے۔
اس سے قبل پانچ فری میڈیکل کیمپس خیبر سپر مارکیٹ ، جناح پارک، پارسی قبرستان اور ڈیفنس آفیسرز کاللونی میں کامیابی سے منعقد کیے جا چکے ہیں۔کینٹونمنٹ بورڈ پشاور کے اس اقدام کو عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ، جس کے بعد اب یہ سلسلہ باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
فری میڈیکل کیمپ میں کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں اور تربیت یافتہ طبی عملے کی ٹیم موجود ہوگی ، جن میں ڈاکٹر عامر عبداللہ میڈیکل سپیشلسٹ بمعہ ٹیم موقع پر موجود ہونگے جو مریضوں کا مکمل معائنہ کریں گے اور موقع پر ہی مناسب علاج اور مشورے فراہم کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد معاشرے کے ان طبقات تک معیاری صحت کی سہولیات پہنچانا ہے جو مہنگے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے۔
پشاور کنٹونمنٹ بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپ میں بھرپور شرکت کریں اور دوسروں کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس فلاحی خدمت سے فائدہ اٹھا سکیں۔



