ہزارہ

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے سول سوسائٹی کے نمائندہ فرحت کمال ضیا ایڈووکیٹ راجہ عبد الوحید آزاد کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ خورد چوٹالہ کا دورہ کیا

جہلم  ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے سول سوسائٹی کے نمائندہ فرحت کمال ضیا ایڈووکیٹ راجہ عبد الوحید آزاد کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ خورد چوٹالہ کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب میں راشن پیکج تقسیم کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کیمپ میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ۔ ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا اور انکی کی فیملی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو اشیاء خوردونوش کی کی چیزیں فراہم کی گئ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملاقات کی اور مزید سہولتیں فراہم کرنے کی عندیہ دیا فلڈ ریلیف کیمپ میں فرحت کمال ضیا اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن اور راجہ عبد الوحید آزاد نے ریسکیو 1122محکہ ریونیو محکمہ لائیو اسٹاک۔ کے اسٹالوں کو چیک کیا اور فلڈ ریلیف کیمپ میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سول سوسائٹی اور مخیر حضرات کو فرنٹ لائن پر آکر ان کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد ہمارا فرض ہے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button