ہزارہ
اسلم خان گرینڈ الائنس کے چیئرمین کے صاحبزادے رافع خان کے ولیمے کی پر وقار تقریب، معزز مہمانوں کی بھرپور شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلم خان چیئرمین کراچی گرینڈ الائنس کے صاحبزادے رافع کے ولیمے کی پر وقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں بخاری گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری، پاکستان جسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سردار محمد اقبال خان، کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین اسلم خان کے ہمراہ عبید اور یوسف امام، پاکستان ڈیجیٹل میڈیا کے چیئرمین دانش حسین، معروف سماجی رہنما عامر ضیا ندیم ہاشمی اور سلمان شیخ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے دلہا اور دلہن کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا اور تقریب کو ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔



