بونیر میں انسانیت کی پکار پر PFUJ کی میڈیا ٹیم برائے متاثرین سیلاب 23 اگست بروز ہفتہ صبح 9 بجے نیشنل پریس کلب سے روانہ ہو گی۔
عزیز ساتھیو، ملک میں بارشوں اور سیلاب نے کئی علاقوں میں میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن بونیر میں تو قیامت صغرٰی کا منظر ہے۔ وہاں پینے کے پانی کی ایک ایک بوند اور کھانے کیلئے ایک ایک نوالے کی ضرورت ہے۔ فوری طور پر ادویات کا بندو بست نہ ہوا تو جان لیوا بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔
ساتھیو، بونیر میں جو تباہی ہوئی اب تک اس کا ایک فیصد بھی دنیا کو بتایا نہیں جا سکا جس وجہ سے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
بونیر میں بپا ہونے والی قیامت صغرٰی کی تباہی اور متاثرین کی ضرورت سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( PFUJ ) صحافیوں کے مختلف وفود بونیر و دیگر متاثرہ علاقوں میں بھیج رہی ہے۔
جو صحافی حضرات ( رپورٹر ، فوٹو گرافر، کیمرا مین، وی لاگر اور ڈیجیٹل میڈیا ) اس مشکل سفر کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ اپنے نام “میڈیا کمیٹی برائے سیلاب متاثرین “ کو درج کرا دیں۔
پی ایف یو جے کی دوسری میڈیا ٹیم 23 اگست بروز ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے بونیر روانہ ہو گی۔
خدمت خلق کیلئے آپ کے تعاون کے منتظر۔
افضل بٹ صدر
ارشد انصاری سیکرٹری جنرل PFUJ
میڈیا کمیٹی برائے سیلاب متاثرین۔
چیرمین۔ طارق ورک صدر آر آئی یو جے۔
آصف بشیر چودھری جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے۔
اظہر جتوئی صدر نیشنل پریس کلب NPC۔
نیّر علی سیکرٹری نیشنل پریس کلب
مبارک زیب خان۔
قمر یوسفزئی۔
افتخار مشوانی۔


