ہزارہ

ٓٓگلشن ضیاء میں پلاٹوں کی بند ربانٹ اور ڈی سی لینڈ پر کے ایم سی کے قبضہ مافیا افسران اور لینڈ گریبرز کی لوٹ سیل قانونی لیزوں کی شعبدہ بازی منسوخی جسکا عدالت کے علاوہ کسی کو اختیار نہیں۔

 اورنگی کے عوام کو بے وقوف بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔ ابرار احمد صدیقی

ٓٓٓکراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ابرار احمد صدیقی نے گلشن ضیاء میں پلاٹوں کی بند ربانٹ اور ڈی سی لینڈ پر کے ایم سی کے قبضہ مافیا افسران اور لینڈ گریبرز کی لوٹ سیل قانونی لیزوں کی شعبدہ بازی منسوخی جسکا عدالت کے علاوہ کسی کو اختیار نہیں۔ اورنگی کے عوام کو بے وقوف بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔ قانونی لیزوں کو متنازعہ بنانے والے پی ڈی اورنگی کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور ویسٹ جو اپنی زمینیں بکوا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی بلاتاخیر کی جائے۔ گلشن ضیاء میں منڈی لگی ہوئی ہے۔ دس لاکھ پندرہ لاکھ دو اور کہیں بھی قبضہ کرلو۔ اینٹی کرائم نے رپورٹنگ سیل قائم کردیا ہے متاثرہ افراد ہم سے رابطہ کریں ہم انہیں عدالتوں سے انصاف دلائیں گے۔ اورنگی میں چائنا کٹنگ کے علاوہ محترمہ بینظیر بھٹو کے نام کا اسٹیڈیم نیا ناظم آباد کو ڈھائی کروڑ میں فروخت کرنے کی بلاول بھٹو تحقیقات کرائیں۔ اورنگی میں نالوں کے ساتھ قبضے دکانوں کی مساجد کے احاطے میں تعمیر اور لینڈ گریبنگ میں تیزی افسران کی بھاگتے بھوت کی لنگوٹی صحیح کے مترادف ہے۔ کل مئیر

 

 

کراچی چیئرمین بلاول بھٹو کو کیا جواب دیں گے۔ انکی قیادت میں محترمہ کے نام کا اسٹیڈیم بیچنے والے انکے اپنے لوگ اور راشی افسران ہیں۔ حساس اداروں کو گمارہ کرنے والے پی ڈی اورنگی کا کڑا احتساب کیا جائے۔مرضانے والے اور ریٹائرڈ افسران کے نام پر کھیلنے والے جعلساز وں اور لینڈ مافیا کو ڈی جی رینجرز لگام دیں۔ ہم ثبوت اور حقائق پیش کریں گے۔ عدالتوں نے جو علاقے چھین لئے وہاں کے ایم سی ماروائے قانون کیسے جا رہی ہے توہین عدالت بھی لگائیں گے۔ اورنگی کے عوام کے ساتھ ہیں انہیں انصاف کی فراہمی ترجیح ہے۔ لفافہ مافیاز کے خلاف اداروں کو کاروائی کا لکھ دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button